24 مئی 2014
وقت اشاعت: 21:40
حیدرآباد کے قریب دریائے سندھ میں 6 بچے ڈوب گئے
جیو نیوز - حیدرآباد …حیدرآباد کے قریب دریائے سندھ میں 6 بچے ڈوب گئے ہیں۔بچوں کے ڈوبنے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور رضاکار مدد کیلئے فوری پہنچ گئے جنہوں نے 3 ڈوبنے والے بچوں کی لاشیں نکال لی ہیں جبکہ 3 بچوں کی تلاش جاری ہے۔