تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 مئی 2014
وقت اشاعت: 22:0

نواز شریف کا دورہ بھارت، بھارتی سیاست دانوں کی جانب سے خیرمقدم

جیو نیوز - نئی دہلی…بھارتی سیاست دانوں نے وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے دورہٴ بھارت کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ملکوں میں تمام معاملات پر بات چیت ہونی چاہیے۔ سابق بھارتی وزیر خارجہ نٹور سنگھ نے وزیر اعظم نواز شریف کے دورہ بھارت پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سب سے بڑا پڑوسی ہے، دونوں ملک تعلقات کو بہتر بنانا چاہتے ہیں۔حکومت میں آنے والی جماعت بی جے پی کا موٴقف ہے کہ میاں نواز شریف نے دعوت قبول کرکے پاک بھارت دوستی کے نئے باب کا آغاز کیا ہے۔ دوسری طرف انتخابات میں ناکامی پر دل برداشتہ کانگریس نے نئی حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ نواز شریف سے سبھی معاملات پر بات کرنی چاہیے۔ دوسری جانب بھارتی تجزیہ کار پاک، بھارت وزرائے اعظم ملاقات میں ہونے والے فیصلوں سے آئندہ کے تعلقات کو دیکھ رہے ہیں۔ وزیر اعظم نواز شریف 26مئی کو دہلی کے دورے پر روانہ ہوں گے،جہاں وہ نامزد بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.