25 مئی 2014
وقت اشاعت: 0:10
لنڈی کوتل میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8شدت پسند مارے گئے
جیو نیوز - لنڈی کوتل…خیبر ایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل میں سیکورٹی فورسز کی کاروائی میں شدت پسند کمانڈر سمیت 8شدت پسندوں کو مارا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق لنڈی کوتل ہیلی پیڈ کے قریب شدت پسندوں نے ایف سی گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2اہلکار جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔ ایف سی کی جوابی کاروائی میں 8شدت پسند مارے گئے۔ مارے جانے والے شدت پسندوں میں ایک اہم کمانڈر بھی شامل ہے۔ واقعے کے بعد علاقہ سیکورٹی فورسز کی تحویل میں ہے۔ دوسرے جانب پولیٹیکل ایجنٹ شہاب علی شاہ کا کہنا ہے کہ علاقے میں موجود دہشت گردوں کو محاصرہ کر کے ان کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا ہے۔