25 مئی 2014
وقت اشاعت: 0:20
شمالی وزیرستان میں 5 ازبک کمانڈروں کی ہلاکت کی اطلاعات
جیو نیوز - میران شاہ…شمالی وزیرستان میں بدھ کو کی جانے والی کارروائی میں ازبک کمانڈر ابو احمد، کمانڈر قانونی، کمانڈر صابر،کمانڈر گیلامن اور کمانڈر جہاد یار کی ہلاکت کی اطلاعات ملی ہیں۔ تین روز بعد علاقے میں کرفیو میں نرمی کا اعلان کیا گیا ہے۔ شمالی وزیرستان میں بدھ کوہونے والے فضائی حملوں کے دوران مرنے والوں میں تحریک طالبان کے اہم غیرملکی اورمقامی کمانڈرشامل تھے۔ ذرائع سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق بدھ 21مئی کوشمالی وزیرستان میں جوفضائی کاروائیاں کی گئیں ان میں مشہورازبک کمانڈرابواحمد، خودکش تیارکرنے کے ماہرکمانڈرصابراور کمانڈرقانونی شامل ہیں۔ اسی طرح ان حملوں میں کمانڈر گیلامند اور کمانڈرجہادیار کے مارے جانے کی بھی تصدیق ہوئی ہے۔ یاد رہے کہ شمالی وزیرستان میں عسکریت پسندوں کے خلاف کئی روزسے جاری کارروائی کے دوران اب تک کئی اہم کمانڈرمارے جاچکے ہیں۔