تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 مئی 2014
وقت اشاعت: 0:40

جیو کی بندش نے عوام کو لمبے انتظار میں ڈال دیا

جیو نیوز - اسلام آباد…جیوکی بندش نے عوام کو ایک لمبے انتظارمیں ڈال دیا ہے ، شہریوں کاکہناہے کہ جیو گھر کے ایک فرد کی طرح ہے، اس کے بناگزارانہیں۔ بچے بھی جیو پر تالے پڑنے کی خبروں سے پریشان ہیں۔ ہرخاندان کاایک فرد گھرسے غائب ہے، مسٹرجیم دکھائی نہیں دے رہا اوراگر کہیں مل جائے تومشکلات میں گھرا نظرآتا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ توعوامی جذبات کاترجمان ہے، خوشی کی گھڑی ہویا ہوگھڑی غم کی، مسٹرجیم ہرقدم، ہردم عوام کے ساتھ ہوتا ہے، اس کے بنا گزارا نہیں کسی کا بھی۔ کئی جیو کے چاہنے والوں نے کہا ہے کہ جیو کی عادت ہے، اب لگتا ہی نہیں کہ جیو کے بغیر رہ سکتے ہیں، جیو مقبول ہے کیونکہ وہاں ہر خبر آرہی ہوتی ہے اور جب کسی کو پتہ چلتا ہے کہ جیو والے آرہے ہیں تو سب سیدھے ہوجاتے ہیں۔ ایک شخص کا کہنا تھا کہ جیو ہمیں بہت کچھ سکھاتا ہے، ہنساتا بھی ہے اب جیو نہیں آرہا تو کوئی اور چینل دیکھنے کو دل نہیں کرتا۔ بڑے تو بڑے، بچے بھی جیو پر تالے پڑنے کی خبروں سے پریشان ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کیبل آپریٹرز نے تو ٹی وی دیکھنے کا مزہ ہی کر اکرا کر دیا ہے، جیو پچھلے نمبروں پر لے گئے ہیں تو اس کی کوالٹی خراب ہو رہی ہے، اوراب تو ٹی وی دیکھنے کا مزہ ہی نہیں آرہا، جیو پر خبریں دیکھتے ہیں اور جیو اسپورٹس پر میچ دیکھتے ہیں اور ان دونوں اسٹیشنز کو بند نہیں ہونا چاہئے۔ کیبل آپرٹیرز نے یہ کسی کے کہنے پر بند کیا ہے، تو یہ ٹھیک نہیں کیا، ایک دن اورگزر گیا، جیوکی نشریات بحال نہیں ہوئیں۔ شہری کہتے ہیں انہیں جیو کی مکمل بحالی چاہئے، فوری، ابھی، ہرصورت، اپنے اصل نمبروں پر۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.