تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 مئی 2014
وقت اشاعت: 0:50

کراچی میں جاں بحق افراد کے قاتلوں کوگرفتار تک نہیں کیاگیا،سرج الحق

جیو نیوز - کراچی…امیر جماعت اسلامی سرج الحق نے کہا ہے کہ شہر میں جاں بحق افرادکے قاتلوں کوگرفتار تک نہیں کیاگیا،دعا ہے کہ کراچی میں امن قائم ہو۔ سراج الحق جماعت اسلامی کے امیر منتخب ہونے کے بعد پہلی بار کراچی آئے ہیں۔ کراچی ایئر پورٹ پر کارکنوں کی جانب سے ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کراچی کو امن کا گہوارہ بنا دیں گے، جماعت اسلامی کی حکومت قائم ہوگی تو ہر طالب علم کے لیے مفت قلم اور کتابیں فراہم کریں گے، 20سے 25سرمایہ داروں نے سندھ کے عوام کو غلام بنا رکھا ہے۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ کراچی میں امن وامان کی صورتحال ٹھیک نہیں، ہم ایسا نظام لائیں گے جس میں مزدور کو پسینہ خشک ہونے سے پہلے معاوضہ ملے، حکومت نے پی آئی اے کو فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ہم پی آئی اے کی نجکاری کی مخالفت کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.