تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 مئی 2014
وقت اشاعت: 1:0

الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کیلئے متحدہ کی نارتھ ناظم آباد تا تبت سینٹر ریلی

جیو نیوز - کراچی…ایم کیوایم کے کارکنان نے الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کے لیے نارتھ ناظم آباد فائیو اسٹار چورنگی سے ریلی نکالی جس سے رابطہ کمیٹی کے اراکین نے خطاب کیا۔ریلی کے شرکا نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کے لیے نارتھ ناظم آباد سے تبت سینٹر تک ریلی نکالی۔ فائیو اسٹار چورنگی پرریلی سے رابطہ کمیٹی کے اراکین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کے لیے کل عظیم الشان ریلی نکالی جائے گی، عوام کل کی ریلی میں بڑی تعداد میں شریک ہو کر الطاف حسین سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کریں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.