25 مئی 2014
وقت اشاعت: 2:0
وزیراعظم کا دورہ ٴبھارت دانش مندانہ قدم ہے، جاوید ملک
جیو نیوز - دبئی…سفیر سرمایہ کاری جاوید ملک نے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف کابھارت کے دورے کا فیصلہ ایک دانش مندانہ اور خوش آیند قدم ہے، ماضی کی تلخیاں بھلا کر ہی مستقبل کو بہتر بنایاجاسکتا ہے۔ دبئی میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سفیر سرمایہ کاری جاوید ملک نے مزید کہا کہ پاک بھارت وزرائے اعظم کی پہلی ملاقات بے شک رسمی ہوگی تاہم اس سے باہمی اعتماد سازی کی راہیں کھلیں گی، پاکستان اور بھارت میں تعلقات کی بہتری سے خطے میں ترقی اور تجارت کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔