25 مئی 2014
وقت اشاعت: 2:20
جیو کی کیبل پر بندش:لاہور کے بزرگوں نے ٹی وی دیکھنا بند کر دیا
جیو نیوز - لاہور…ملک بھر کی طرح لاہور کے بیشتر علاقوں میں بھی جیو نیٹ ورک کی نشریات بند ہیں، جس پر بزرگ شہری بھی سراپا احتجاج ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ جیو کی نشریات بند ہونے کے باعث انہوں نے ٹیلی ویڑن دیکھنا ہی چھوڑ دیا ہے۔ عوام کا پسندیدہ ترین چینل جیو ٹی وی شہر کے 90 فیصد علاقوں میں غیر قانونی طور پر بند کردیا گیا ہے، جس پر شہری سراپا احتجاج ہیں۔ بزرگوں کا کہنا ہے کہ جیو کی بندش سے وہ بوریت کا شکار ہوچکے۔بزرگ مردو خواتین کا کہنا ہے کہ وہ جیو کی سچی خبروں کو ہی نہیں، تفریحی پروگراموں کو بھی بہت مس کرتے ہیں۔بزرگوں کا کہنا ہے کہ جیو کی بندش سے سچ کا گلا گھونٹنے کی کوشش نہ کی جائے۔ نوجوان، خواتین اور بچے ہی نہیں، بزرگ بھی اپنے پسندیدہ چینل جیو کی کمی شدت سے محسوس کر رہے ہیں۔ کہتے ہیں کہ جیو ان کا فیملی ممبر بن چکا ہے، سچی خبروں، بے لاگ تبصروں اور پسندیدہ پروگراموں کے بغیر زندگی کے رنگ پھیکے لگتے ہیں۔