25 مئی 2014
وقت اشاعت: 4:30
لاہور: جیل روڈ پر فلیٹ میں آگ لگ گئی، ماں اور دو بیٹیاں جاں بحق
جیو نیوز - لاہور…لاہور میں جیل روڈ پر واقع ایک فلیٹ میں آگ لگنے سے جاں بحق ہونے والی خاتون کی دونوں بیٹیوں نے بھی دم توڑ دیا۔ جیل روڈ پر گزشتہ روز فلیٹ میں آگ لگنے سے 4 افراد جھلس گئے تھے جس میں میاں بیوی اور ان کی دو بیٹیاں شامل تھیں۔ اسپتال ذرائع کے مطابق بچیوں کی ماں 33سالہ سونیا واقعے کے کچھ دیر بعد اسپتال میں جاں بحق ہوگئی تھی جبکہ اس کی بیٹیوں 9سالہ فاطمہ اور3سالہ مریم بھی چند گھنٹوں بعد چل بسیں،،پولیس کے مطابق بچیوں کا والدعظیم بھی معمولی زخمی ہوا جس کی تلاش جاری ہے، اسپتال انتظامیہ کے مطابق مرنے سے پہلے ماں بیٹیوں نے الزام لگایا تھا کہ انہیں دانستہ طور پر آگ لگائی گئی ہے،پولیس مختلف پہلووٴں سے واقعے کی تفتیش کررہی ہے۔