25 مئی 2014
وقت اشاعت: 22:50
بھارت نے ہمیشہ پاکستان کے خلاف سازشیں کی ہیں ،حافظ سعید
جیو نیوز - کراچی …امیر جماعت الدعو ةحافظ محمدسعید نے کہا ہے کہ مشرقی پاکستان کے رہنے والے لوگوں کے درمیان نفرتیں پیدا کی گئیں،بھارت نے ہمیشہ پاکستان کے خلاف سازشیں کی ہیں ۔انھوں نے ان خیالات کا اظہار اتوار کی شام کراچی میں تکبیر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا، حافظ سعید نے مزید کہا کہ بڑی بڑی پیش کش اورساتھ میں بڑی بڑی دھمکیاں دی گئیں، لیکن ایٹمی دھماکے کے مسئلے پر پورا پاکستان ہم آواز تھا۔اور نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کرکے جواب دیا،نواز شریف کے اس اقدام کے باعث بھارت سمیت سب کے منہ بند ہو گئے، نواز شریف کی تمام اچھی باتوں کی حمایت کرینگے اورغلط باتوں کی مخالفت کرینگے۔