تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 مئی 2014
وقت اشاعت: 22:50

مودی کی دعوت پر نواز شریف کا مثبت جواب خوش آئند ہے،رحمان ملک

جیو نیوز - اسلام آباد…سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کا بھارت کا دورہ خوش آئند ہے، دوطرفہ تعلقات میں بہتری اور مذاکرات کی بحالی خطے کے لیے ناگزیر ہے میں یہ سمجھتا ہوں کہ نریندرا مودی کی جانب سے تقریب حلف برداری میں دعوت ایک اچھا قدم تھا، جسے قبول کر کے نواز شریف نے بھی خوش آئند فیصلہ کیا ، اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ محض تصویروں تک محدود رہتا ہے یا بھارتی وزیر اعظم کوئی تحفہ بھی دیتے ہیں، ہم دیکھیں گے کہ کیا وہ اینٹی پاکستان عنصر یعنی سی ایس ڈی ختم کر کے پاکستانی قوم کا اعتماد بحال کریں گے؟

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.