تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 مئی 2014
وقت اشاعت: 5:10

جنگ اور جیو سے اظہار یکجہتی، لاہور میں صحافیوں اور سول سوسائٹی کا مظاہرہ

جیو نیوز - لاہور…لاہور میں صحافیوں اور سول سوسائٹی کی جانب سے جنگ اور جیو سے اظہار یکجہتی کے لئے مظاہرہ، کونسل آف پاکستان پریس کلبس کے صدر ارشد انصاری نے کہا ہے کہ کیبل آپریٹرز باز نہیں آتے تو پورا ملک ان کو ادائیگی بند کر دے اورکیبل آپریٹرز جیو نہیں چلاتے تو لوگ ان کی کیبل کاٹ دیں۔ ڈیوس روڈ پر مظاہرے میں شریک پیپلز پارٹی کے رہنماء اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کا کہنا تھا کہ حق اور سچ کی آواز کو کوئی نہیں دبا سکتا ، نہ ہی ایسی کسی کوشش کو کامیاب ہونے دیا جائیگا۔ مظاہرے میں پی ایف یو جے، پی یو جے، پریس کلب،ایمرا اور اینکا کے نمائندے بھی شریک ہوئے، ان کا کہنا تھا کہ آزادی اظہار رائے ملک کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے، جنگ اور جیو پر کسی قسم کی پابندی قبول نہیں۔ سینئر صحافیوں کا کہنا تھا کہ آزادی اظہاررائے کی جدوجہد بہت پرانی ہے، کبھی پہلے کوئی سچ کی آواز کو دبا سکانہ آئندہ دبا سکے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.