تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 مئی 2014
وقت اشاعت: 5:20

فیصل آباد: کار پر فائرنگ سے ایک خاندان کے 3 افراد ہلاک

جیو نیوز - فیصل آباد…فیصل آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو بھائیوں سمیت ایک خاندان کے تین افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق فیصل آباد کے چک نمبر 89 ج ب کے رہائشی رانا محمد اسلم کی کار پر گاؤں کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے۔ فائرنگ سے رانا محمد اسلم ، اس کے دو بھتیجے عمر اصغر اور محمد افضل موقع پر ہلاک ہوگئے، دونوں سگے بھائی تھے۔ فائرنگ سے کار میں سوار چوتھا شخص محمد اکمل شدید زخمی ہو ا جسے الائیڈ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ واردات دشمنی کا نتیجہ ہو سکتی ہے تاہم تحقیقات جاری ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.