26 مئی 2014
وقت اشاعت: 8:50
چنیوٹ: فائرنگ سے پاکستانی نژادامریکی ڈاکٹرجاں بحق
جیو نیوز - چنیوٹ…چنیوٹ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق چنیوٹ کے رہائشی ڈاکٹر مہدی حسن چند روز قبل امریکہ سے پاکستان آئے تھے۔آج صبح چناب نگر قبرستان میں والدین کی قبر پر فاتحہ خوانی کے بعد واپس آتے ہوئے ان پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی،فائرنگ سے ڈاکٹر مہدی حسن موقع پر ہی دم توڑ گئے۔