تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 مئی 2014
وقت اشاعت: 20:51

220کے وی کی لائن ٹرپ کرگئی،کراچی کے بیشتر علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے

جیو نیوز - کراچی…کراچی کے بیشتر علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے ہیں۔ کے الیکٹرک کے ترجمان کے مطابق کے الیکٹرک کی 220کے وی کی ایکسٹرا ہائی ٹینشن لائن ٹرپ کر گئی ہے جس کی وجہ سے کراچی کے 62گرڈ اسٹیشنز میں سے 13سے فراہم کی جانے والی بجلی بند ہوگئی ہے۔ ترجمان کے الیکٹرک کا مزید کہنا ہے کہ بجلی کی بحالی کے لیے ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں، ایکسٹرا ہائی ٹینشن لائن نمی کے باعث ٹرپ کرگئی جس کی وجہ سے کلفٹن، ڈیفنس، صدر، سولجر بازار، لیاری، نارتھ ناظم آباد، اورنگی ٹاوٴن، لانڈھی اور ملیر میں بجلی بند ہوگئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.