تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 مئی 2014
وقت اشاعت: 20:51

مودی ماضی میں پاکستان مخالف موڈمیں رہے،کئی بار نواز شریف کو آڑے ہاتھوں لیا

جیو نیوز - نئی دہلی…مودی ماضی میں تو پاکستان مخالف موڈ میں بھی نظر آئے، نواز شریف کو بھی کئی بار آڑے ہاتھوں لیا۔ دیکھیں میاں صاحب مودی کا موڈ بدل پاتے ہیں یا نہیں وزیراعظم نوازشریف کو نریندر مودی کی دعوت پر ہاں کرنے میں دو سے تین روز لگے جس کی وجہ شاید نریندر مودی کا ماضی اور ان کا پاکستان مخالف رویہ بنا۔ خود میاں نوازشریف بھی ان کی تنقید کا نشانہ رہے۔دو ملکوں کے بیچ تعلقات کی نئی شروعات کیلئے وزیراعظم نئی دہلی پہنچ گئے ہیں جہاں وہ نریندر مودی کی تقریب حلف برداری میں شرکت اور انہیں مبارک باد پیش کرنے گئے ہیں۔ ذرا سنیے کہ جب یہی مودی اپوزیشن میں تھے تو انہوں نے نواز شریف کی بات کا کیسے بتنگڑ بنایا۔ گزشتہ سال ہوئی ملاقات میں مودی نے وہ بات کی جس کا سارے فسانے میں ذکر تک نہ تھا اور خود بھارتی صحافی برکھا دت نے ملاقات میں ایسی کسی بیان کی تردید کی۔ یہ بات پرانی ہوئی اور میاں نواز شریف بھی سب بھلا کر مودی سے ہاتھ ملانے جا پہنچے ہیں۔ سیاسی پنڈت کہتے ہیں کہ مودی کو بھی اب موڈی کے بجائے سنجیدہ رویہ اپنانا ہوگا کیونکہ اب وہ انتخابی میدان میں نہیں بلکہ ملک کے اعلیٰ منصب پر بیٹھے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.