26 مئی 2014
وقت اشاعت: 21:21
جیو ٹی وی نیٹ ورک شب معراج کی خصوصی ٹرانسمیشن نشر کرے گا
جیو نیوز - کراچی…جیو نیٹ ورک بھی ہر سال کی طرح آج رات معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خصوصی ٹرانسمیشن آج رات 9 بجے سے علی الصباح تک براہ راست نشر کرے گا جس میں ممتاز ریسرچ اسکالر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین خطاب بھی کریں گے اور بار گاہِ رسالت مآب میں نعتوں کا نذرانہ بھی پیش کریں گے۔ معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر ملک بھر میں آج شب بیداری اور خصوصی نوافل کے عظیم الشان اجتماعات منعقد کیے جا رہے ہیں جبکہ پاکستان بھر میں مساجد اور مدارس میں عبادت گزاروں کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ جیو نیٹ ورک بھی ہر سال کی طرح اس برس بھی معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خصوصی ٹرانسمیشن ”سوئے لامکاں وہ چلے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم “ آج رات 9 بجے سے علی الصباح تک جیو، جیو نیوز اور جیو تیز پر براہ راست نشر کرے گا جس سے ممتاز ریسرچ اسکالر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین خطاب بھی کریں گے اور بار گاہِ رسالت مآب میں نعتوں کا نذرانہ بھی پیش کریں گے۔ ملک کی معروف روحانی شخصیت مولانا محمد بشیر فاروق قادری اجتماع کے آخر میں دعا کرائیں گے جبکہ عالم اسلام کے مشہور ثناء خواں نذرانہ عقیدت پیش کریں گے۔ ٹرانسمیشن کے اختتام پر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی جانب سے 10 خوش نصیبوں کو عمرے کے ٹکٹ بھی دیے جائیں گے۔