تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 مئی 2014
وقت اشاعت: 21:21

کے الیکٹرک نے محکمہ پولیس کو بجلی کاٹنے کا نوٹس بھیج دیا

جیو نیوز - کراچی …واجبات کی عدم ادائیگی پر کے الیکٹرک نے محکمہ پولیس سندھ کو بجلی منقطع کرنے کا نوٹس بھیج دیا۔ ذرائع کے مطابق اپریل2014 تک بلوں کی ادائیگیوں کی مد میں کے الیکٹرک کو محکمہ پولیس سندھ سیایک ارب 27 کروڑ روپے سے زائد کی رقم وصول کرنی ہے۔ نوٹس کے مطابق کے الیکٹرک نے محکمہ پولیس کو بلوں کی ادائیگی کے لیے 7 دن کی مہلت دی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اس مدت میں اگر محکمہ پولیس واجبات کی ادا ئیگی نہ کرسکا تو کے الیکٹرک اس کی بجلی کاٹ دے گا۔





متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.