26 مئی 2014
وقت اشاعت: 21:21
پاک بھارت امن کا سب سے زیادہ فائدہ عوام کو ہو گا، ماہرین
جیو نیوز - نئی دہلی…ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان قیام امن کا سب سے زیادہ فائدہ دونوں ملکوں کی عوام کو ہوگا،کیونکہ کشیدگی ختم ہوگی تو وسائل عوام پر خرچ ہوں گے، اعتماد کی فضا قائم ہوگی تو سرمایہ کاری اور دو طرفہ تجارت ہوگی ، جس سے ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔