تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 مئی 2014
وقت اشاعت: 22:11

حامد میر پر حملے کے بعد ہماری نشریات حد سے متجاوز، پریشان کن اور جذباتی تھیں، جیو، جنگ گروپ

جیو نیوز - کراچی…جیو اور جنگ گروپ اس نتیجے پر پہنچا ہے کہ حامد میر پر حملے کے بعد ہماری نشریات حد سے متجاوز، پریشان کن اور جذباتی تھیں۔ ہم نے ہمیشہ پاک فوج اور اس کی قیادت کو عزت و احترام سے دیکھا۔ ہماری نشریات سے آئی ایس ائی اور اس کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل ظہیرالاسلام، ان کے اہل خانہ، مسلح افواج اور ناظرین کو دکھ پہنچا۔ اس پر ہم ان سے خلوص دل سے معافی مانگتے ہیں، یہ معذرت جنگ اور دی نیوز میں بھی شائع ہوچکی ہے۔ ہر تعلق میں نشیب و فراز آتے ہیں اور غلط فہمیاں بھی جنم لیتی ہیں۔ اس کے باوجود ہمیں اگے بڑھنا ہے۔ آئیے ہم مل کر آئین کے اندر رہتے ہوئے کام کرنے اور قانون کے احترام کا عزم کریں تاکہ ہم مل کر ایک مضبوط اور خوشحال پاکستان کی تعمیر کر سکیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.