تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 مئی 2014
وقت اشاعت: 2:31

لاہور: پسند کی شادی سے روکنے پر بیٹے کے ہاتھوں ماں قتل

جیو نیوز - لاہور…لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں بد بخت بیٹے نے پسند کی شادی سے روکنے پر ماں کو قتل کر دیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس کے مطابق باغبانپورہ کی آبادی سراج پورہ میں 25 سالہ آصف پسند کی شادی کرنا چاہتا تھا جس پر اس کی ماں راضی نہ تھی، اس بات پر جھگڑا بڑھا تو ملزم نے چھریوں کے وار کرکے ماں کو موت کے گھاٹ اتار دیا اورفرار ہوگیا، واردات کے چند گھنٹے بعد ملزم پکڑا گیا،پولیس کے مطابق واردات کے وقت ملزم نشے میں تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.