27 مئی 2014
وقت اشاعت: 4:11
جعفرآباد میں ڈاکووٴں کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق، ایک زخمی
جیو نیوز - جعفرآباد…جعفرآباد میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکووٴں نے فائرنگ کرکے دو افراد کو قتل کردیا جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق جعفر آباد کے علاقے مانجی پور میں دو ڈاکو ایک گھرمیں گھسے۔گھر والوں نے مزاحمت کی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی جس سے 2 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔ فائرنگ کے بعد ڈاکو فرار ہوگئے۔زخمی شخص کو جعفرآباد اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔