تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 مئی 2014
وقت اشاعت: 13:51

نریندرمودی نے نوازشریف سے5نکات پربات کی، بھارتی میڈیا

جیو نیوز - نئی دہلی…پاک بھارت وزرائے اعظم نے نئی دہلی کے حیدر آباد ہاؤس میں ملاقات کی ،جو تقریباً 45 منٹ تک جاری رہی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نریندرمودی نے نوازشریف سے ملاقات میں 5نکات پربات چیت کی۔ بھارتی وزیر اعظم نے دہشت گرد ی کی کارروائیاں کے خاتمے اور ممبئی حملوں سے متعلق امورپربات چیت کی۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نریندرمودی نے ممبئی حملوں سے متعلق پاکستان میں ہونی والے ٹرائل پرعدم اطمینان کااظہارکیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے سیکریٹری داخلہ کی جلد ملاقات کرانے پر اتفاق کیا گیا جبکہ خطے میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے میکنزم بنانے پربھی بات چیت ہوئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.