تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 مئی 2014
وقت اشاعت: 14:31

کیبل پر جیو نیٹ ورک کی نشریات کی بندش، شہریوں نے مسترد کردی

جیو نیوز - کراچی…کیبل پر جیو ٹیلی وژن نیٹ ورک کی نشریات بند کئے جانے کو شہریوں نے مسترد کردیا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ان کا ہردل عزیز چینل کیبل پر دکھایا جائے تاکہ وہ اپنے من پسند پروگراموں سے دوبارہ لطف اندوز ہوسکیں۔جیوٹیلی وژن کو زبردستی ٹی وی اسکرین سے تو ہٹادیا گیا ہے،مگر مخالفین مسٹر جیم کو عوام کے دلوں سے کیسے نکالیں گے،جو انہیں جلد از جلد دوبارہ ٹیلی ویژن اسکرین پر دیکھنا چاہتے ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ جیو نے ہمیشہ اچھی بات دکھائی،بتائی اور سکھائی۔ہر قسم کی سازشوں کے باوجود جیو کو عوام کے دلوں سے نہیں نکالا جاسکا ہے۔سازشی عناصر کو چاہئے کہ وہ بھی اس سچائی کو مان ہی لیں،کہ جیو عوام کا سب سے پسندیدہ چینل ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.