تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 مئی 2014
وقت اشاعت: 14:51

فرسودہ جاگیردارانہ نظام اور پاکستان ساتھ نہیں چل سکتے، الطاف حسین

جیو نیوز - لندن…ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ فرسودہ جاگیردارانہ نظام،کرپٹ سیاسی کلچر اور پاکستان ساتھ نہیں چل سکتے۔لندن سے جاری اپنے ایک بیان میں الطاف حسین کا کہنا تھا کہ فرسودہ جاگیردارابہ نظام اور کرپٹ سیاسی کلچر کا جاری رہنا پاکستان کی سلامتی کے لئے سنگین خطرہ ثابت ہوسکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسی نظام کے باعث غربت،بے روزگاری ،مہنگائی اور کرپشن عروج پر ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو جرات مند ،بہادر اور مخلص قیادت کی ضرورت ہے،اب پاکستان کے بچے بچے کی زبان پر ایک ہی نعرہ ہونا چاہئے کہ کرپٹ سیاسی نظام کو خاتمہ کرو،پاکستان کو بچاؤ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.