تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 مئی 2014
وقت اشاعت: 17:31

پشاور :سرکاری ملازمین کا اپ گریڈیشن کیلئے مظاہرہ،خیبر روڈ پر ٹریفک متاثر

جیو نیوز - پشاور…خیبرپختونخوا کے مختلف سرکاری محکموں کے ملازمین نے اپ گرڈیشن اور دیگر مطالبات کے لئے احتجاجی مظاہرہ کیا اور خیبرروڈ ٹریفک کے لئے بند کردیا۔احتجاج آل ٹیکنیکل اینڈ نان ٹیکنیکل گورنمنٹ ایمپلائز کونسل خیبرپختونخوا کی کال پر کیا گیا۔ سرکاری ملازمین نے جناح پارک میں احتجاجی جلسہ منعقد کیا اور خیبرپختونخوا اسمبلی تک ریلی نکالی۔ مظاہرین نے خیبرروڈ کو ٹریفک کے لئے بند رکھا۔ مظاہرین نے حکومت سے اسکیل ایک سے16 تک کے ملازمین کی اپ گرڈیشن کرنے اور دیگر مراعات کا مطالبہ کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.