تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 مئی 2014
وقت اشاعت: 17:41

بھارت آکر بہت خوشی ہوئی ،نریندر مودی سے ملاقات بہت اچھی رہی، نواز شریف

جیو نیوز - نئی دہلی…وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ بھارت آکر بہت خوشی ہوئی ،بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی دعوت پر نئی دہلی آیا ہوں،نریندر مودی سے آج ملاقات خوشگوار اور اچھے ماحول میں ہوئی۔وزیراعظم نواز شریف نئی دہلی میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف نے میڈیا کے نمائندوں سے دو گھنٹے تاخیر سے پریس کانفرنس شروع ہونے پر معذرت کی۔وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ملاقات میں اتفاق کیا کہ باہمی تعلقات میں نیا موڑ ہونا چاہیے،خطے کی ترقی کے لیے ہمارا ایجنڈا مشترکہ ہے،دونوں ملکوں کی ترقی خطے میں امن و استحکام کے بغیر ممکن نہیں،نریندر مودی سے ملاقات میں باہمی تعلقات کے فروغ دینے پر زور دیا،دونوں ممالک کے درمیان سیکریٹری خارجہ سطح پر بات چیت جلد شروع ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ عوامی رابطے بڑھا کر مشترکہ مقاصد حاصل کیے جاسکتے ہیں،نریندر مودی نے میرے جذبات کا نہایت مثبت جواب دیا،ہمیں تصادم کوتبدیلی میں بدلنا ہوگا، الزامات سے دو طرفہ تعلقات کو نقصان ہوگا،دونوں ملکوں کی قیادت اور عوام تعلقات کا فروغ چاہتے ہیں۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کا نیاآغازچاہتے ہیں، دونوں ممالک کے سیکریٹری خارجہ کی جلد ملاقات ہوگی،چاہتے ہیں کہ دونوں ممالک کے تعلقات 1999ء کے سطح سے بحال ہوں،عوامی تعلقات بڑھا کر ہی مقاصد حاصل کیے جاسکتے ہیں،پاکستان دونوں ممالک کے درمیان تمام تر معاملات پر بات کرنے کیلئے تیار ہے، خطے میں امن ترقی اور خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، ماضی کے عدم اعتماد اور غلط فہمیوں کو ختم کرنا ہوگا، عدم اعتماد کے خاتمے کیلئے زیادہ سے زیادہ عوامی رابطوں کو بڑھایا جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.