تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 مئی 2014
وقت اشاعت: 18:31

قوم نے دہشت گردوں کاگمراہ کن نظریہ مسترد کردیا، آرمی چیف

جیو نیوز - راولپنڈی… آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ قوم نے دہشت گردوں کے نظرئیے کو مسترد کردیا ہے، دہشت گرد واضح طور پراپنا مقصد کھوچکے ہیں اور ان کے گرد گھیرا تنگ کیا جاچکا ہے۔ آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا وزیرستان میں فیلڈ فارمیشن کا دورہ کیا جہاں انہوں نے نے شورش زدہ خطے میں امن لانے میں فوجیوں کی قربانیوں پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ فوجی ترجمان کے مطابق آرمی چیف نے فوجیوں کے پیشہ ورانہ عزم کی بھی تعریف کی اور سپن کئی رغزنی میں حال ہی میں قائم کیے گئے کیڈٹ کالج کا دورہ بھی کیا۔ آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج ہر قسم کے حالات میں قبائلی بھائیوں کی دل سے مدد جاری رکھے گی، فوج کی جانب سے مکمل کیے گئے تعلیمی منصوبے دور دراز علاقوں کے نوجوانوں کو قومی دھارے میں لائیں گے۔ آرمی چیف نے لوگوں کی بحالی کے لیے صحت، تعلیم، پانی و بجلی کے کامیاب اسکیموں کا بھی دورہ کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.