تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 مئی 2014
وقت اشاعت: 19:21

نواز مودی ملاقات میں ماں سے متعلق گفتگو

جیو نیوز - نئی دہلی…ایک پاکستان کا وزیراعظم، دوسرا بھارت کا کرتا دھرتا،لیکن جب بات ہو ، ماں کی،تو دونوں کی حیثیت ایک عام فرد سے زیادہ کچھ نہیں۔ ماں کسی کی ہو،کہیں کی ہو،ماں، ماں ہوتی ہے۔بچہ کتنا ہی بڑا ہوجا ئے، کتنا ہی بااثر ہوجائے،چاہے دنیا کے بڑے سے بڑے فیصلے چٹکی بجاتے ہی کرتا ہو،جب ماں کے سامنے بیٹھتا ہے تو پھر سے بچہ بن جاتا ہے۔مودی وزیراعظم بنے تو والدہ سے ملنے گئے اور ان کے ہاتھ سے بچوں کی طرح مٹھائی بھی کھائی۔ یہ ویڈیو، نواز شریف کی والدہ کو جذباتی کر گئی اور یہ بات نریندر مودی کو کسی اور نے نہیں، خود نواز شریف نے تقریب حلف برداری کے دوران مصافحے کے دوران بتائی۔مودی نے سوشل ویب سائٹ پر لکھا کہ،نواز شریف نے انہیں یہ بھی بتایا کہ،وہ رہتے تو اسلام آباد میں ہیں،پر ہفتے میں ایک دن اماں سے ملنے ضرور لاہور جاتے ہیں۔انہوں نے مودی کی ان کی والدہ کے ساتھ مٹھائی کھاتے ویڈیو اپنی والدہ کے ساتھ کھانا کھانے کے دوران دیکھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.