27 مئی 2014
وقت اشاعت: 20:21
پاکستان اور بھارت نے تین جنگوں کے سوا کچھ حاصل نہیں کیا، سید خورشید شاہ
جیو نیوز - اسلام آباد…پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت نے آج تک تین جنگوں کے سوا کچھ حاصل نہیں کیا۔خورشید شاہ کا میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ دونوں ملکوں میں کروڑوں لوگ بھوکے مررہے ہیں اور مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں۔سید خورشید شاہ نے کہا کہ دونوں ممالک اپنے ملکی مفادات کو دیکھیں اور مسائل حل کریں، اچھے ماحول میں اچھے مذاکرات ہوتے ہیں۔