تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 مئی 2014
وقت اشاعت: 2:1

حیدرآباد: سینٹرل جیل کے قریب فائرنگ، 1پولیس اہلکار شدید زخمی

جیو نیوز - حیدر آباد… حیدرآباد میں سینٹرل جیل کے قریب فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگیا۔ جیل حکام کے مطابق زخمی اہلکار امریکی صحافی ڈینیئل پرل کیس کے مجرم عمر شیخ کے بیرک کی ڈیوٹی پرمامورہے، پولیس اہلکار پر حملہ کالعدم تنظیموں کے کارکنوں کی کارروائی ہوسکتی ہے، بعض حساس اداروں نے جیل اہلکاروں اور افسران پر حملے کی اطلاع دی تھی۔ عمر شیخ امریکی صحافی ڈینیئل پرل کے قتل کے الزام میں سزا یافتہ مجرم ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.