تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 مئی 2014
وقت اشاعت: 2:31

دیہی، شہری سندھ میں 20گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ زیادتی ہے؛ شرجیل میمن

جیو نیوز - کراچی… وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ سندھ میں طویل لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے اور مسلم لیگ (ن) کی حکومت سندھ کے عوام کو انتخابات میں ووٹ نہ دینے کی سزا دے رہی ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سندھ کے دیہی اور شہری علاقوں میں 18 سے 20 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ عوام کے ساتھ سراسر زیادتی کے مترادف ہے۔ 18سے 20 گھنٹوں کی بجلی بندش نے معصوم بچوں، خواتین اور عوام کو ذہنی مریض بنا دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی وفاقی حکومت سندھ کے عوام کے ساتھ زیادتیوں کا سلسلہ فوری طور پر بند کرے۔18 گھنٹوں کی بجلی لوڈشیڈنگ کرکے سندھ کے عوام کے ساتھ انتقامی کارروائی کی جارہی ہے ، ن کا کہنا تھا کہ انتخابات سے قبل 6 ماہ میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کی دعویدار مسلم لیگ (ن) نے ایک سال میں سندھ کے شہری اور دیہی علاقوں سے بجلی کا ہی خاتمہ کردیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.