28 مئی 2014
وقت اشاعت: 2:31
ڈینیئل پرل کیس کے مجرم عمرشیخ کی سیکیورٹی پرماموراہلکارقتل
جیو نیوز - حیدرآباد…امریکی صحافی ڈینیئل پرل کیس کے مجرم عمرشیخ کی سیکیورٹی پرماموراہلکارکوقتل کردیاگیاہے۔علی احمدکوحیدرآبادسینٹرل جیل سے نکلتے ہی نشانہ بنایاگیا۔ منگل کی رات سینٹرل جیل حیدرآباد سے ڈیوٹی مکمل کرکے باہر آنے والے پولیس اہل کار علی احمد پر نامعلوم افراد نے اس وقت فائرنگ کردی جب وہ سڑک عبور کررہا تھا۔پولیس اہل کار کو پانچ سے چھ گولیاں لگی ہیں جسے زخمی حالت میں لیاقت یونی ورسٹی اسپتال میں داخل کرادیا گیاجہاں وہ جاں برنہ ہوسکا۔ جیل حکام کے مطابق پولیس اہل کار علی احمد امریکی صحافی ڈینیئل پرل کے مقدمے کے مجرم شیخ عمر کی بیرک کے باہر ڈیوٹی پر مامور تھا۔ جیل حکام کے مطابق بعض حساس اداروں نے جیل اہل کاروں اور افسران پر حملے کی اطلاع دی تھی۔ خدشہ ہے کہ یہ کارروائی کالعدم تنظیموں کی ہوسکتی ہے۔حیدرآباد میں ایک ہفتے کے دوران پانچ پولیس اہلکاروں کو ٹارگٹ کرکے قتل اور متعدد پولیس اہلکاروں کو زخمی کیا جاچکا ہے۔