28 مئی 2014
وقت اشاعت: 7:51
لاہور میں پولیس کا سرچ آپریشن، 10مشتبہ افراد زیر حراست
جیو نیوز - لاہور…لاہور میں پولیس نے مشکوک افراد کے خلاف سرچ آپریشن کرکے 10مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ تھانہ شمالی کینٹ کے علاقے میں دہشت گردی کی کسی ممکنہ واردات کی روک تھا م کے لیے مشتبہ افراد کے خلاف سرچ آپریشن کیاگیا ،پولیس نے مختلف علاقوں میں چیکنگ کی اور کرایہ داروں کے کوائف اکٹھے کیے۔ پولیس کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران 10 مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا، اپنے شناختی کوائف پیش نہ کرا سکنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائیگی۔