28 مئی 2014
وقت اشاعت: 10:21
کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں پولیس اہلکار سمیت 3افراد جاں بحق
جیو نیوز - کراچی …کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں پولیس اہلکار سمیت 3افراد جاں بحق اور4 زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق ناظم آباد میٹرک بورڈ آفس کے قریب فائرنگ سے شاہد شاہ نامی شخص زخمی ہوگیا، جسے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستے میں دم توڑ گیا۔ مقتول پولیس کانسٹیبل تھا۔ اورنگی ٹاؤن مومن آباد میں مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔ نارتھ کراچی دو منٹ چورنگی کے قریب فائرنگ سے گاڑی میں سوار نوجوان زخمی ہوگیا۔ ادھر لیاقت آباد سی ون ایریا میں ایک روز قبل فائرنگ سے زخمی ہونے والا شخص دوران علاج دم توڑ گیا،فائرنگ کے واقعے میں 4 افراد زخمی ہوئے تھے۔