تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 مئی 2014
وقت اشاعت: 10:41

نیب ریفرنسز:آصف زرداری کی بریت کیلئے درخواستوں پرآج فیصلہ سنایا جائیگا

جیو نیوز - اسلام آباد…اسلام آباد کی احتساب عدالت5 نیب ریفرنسز میں سابق صدر آصف علی زرداری کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ آج سنائے گی۔ نیب نے سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف اے آر وائی گولڈ ،ارسس ٹریکٹرز ، کوٹیکنا، پولو گراوٴنڈ اور ایس جی ایس ریفرنسز دائر کر رکھے ہیں ۔ گزشتہ سماعت پر سابق صدر زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے اپنے دلائل مکمل کرتے ہوئے کہا تھا کہ پانچوں ریفرنسز میں نیب کی جانب سے نہ کوئی گواہی پیش کی گئی اور نہ ہی اصل ستاویزات،عدالت سے امید ہے کہ ریفرنسز کے دیگر ملزمان کی طرح آصف زرداری کو بھی بریت مل جائے گی۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت ان درخواستوں پر فیصلہ آج سنائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.