28 مئی 2014
وقت اشاعت: 18:11
لاڑکانہ میں نوسربازوں نے نادرا اہلکار بن کر شہریوں کو چونا لگا دیا
جیو نیوز - لاڑکانہ…نوسربازوں نے لاڑکانہ کے غریبوں کو بھی نہیں چھوڑا۔خود کو نادرا، اہلکار بتا کر 10/10ہزار روپے امداد دینے کا جھانسا دیا۔ سیکڑوں شہریوں سے ٹوکن کے نام پر فی کس50/50روپے لیے اور لاکھوں روپے بٹور کر چلتے بنے،نوسربازوں نے سیکڑوں شہریوں سے 50/50 روپے کی رقم اور شناختی کارڈ کی کاپیاں لیں اور کہا کہ 28 مئی کو نادرا آفس آکر 10/10ہزار روپے فی کس کی امدادی رقوم حاصل کرلیں،شہری امدادی رقم حاصل کرنے کیلئے خوشی خوشی نادرا آفس پہنچے، لیکن انہیں نادرا کے اہلکاروں نے بتایا کہ ایسی کوئی اسکیم نادرا نے جاری ہی نہیں کی۔غریب عوام شدید گرمی اور سخت دھوپ میں لائنیں لگاکر نادرا حکام سے معاملے پر بحث مباحثہ کرتے رہے۔اس دوران گرمی کی شدت سے 6 خواتین بے ہوش بھی ہوئیں۔