تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 مئی 2014
وقت اشاعت: 19:31

جیو کی بندش :اسپورٹس اپ ڈیٹس نہ ملنے سے کھلاڑی بھی متاثر

جیو نیوز - لاہور…جیو کی بندش سے زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد متاثر ہو رہے ہیں۔کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ انہیں جیو کی بندش کی وجہ سے اسپورٹس اپ ڈیٹس نہیں مل رہیں۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ جیو جلد اسکرین کی زینت بنے گا۔جیو کی بندش کی وجہ سے ناظرین ہر شعبے کی خبروں سے آگاہی حاصل کرنے سے محروم ہو چکے ہیں۔ ہاکی کے کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ جیو نے ہر کھیل کی خبریں دے کر کھلاڑیوں کو اپنا دیوانہ بنایا۔ اب ان خبروں سے محروم نہیں رکھا جانا چاہیئے۔ اسکواش کے کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ جیو کی بندش سے ایسے لگ رہا ہے کہ جیسے وہ اپنی کسی قریبی چیز سے محروم ہو گئے ہیں، جیو کو مس کر رہے ہیں لیکن وہ بھاگ کر آئے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.