28 مئی 2014
وقت اشاعت: 21:21
کراچی، لاہور موٹر وے کی تعمیر پر کام چند مہینوں میں شروع ہو گا،وزیراعظم
جیو نیوز - اسلام آباد…وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ کراچی لاہور موٹر وے کی تعمیر پر کام چند مہینوں میں شروع ہو گا۔وزیر اعظم نواز شریف نے مسلم لیگ (ن) سندھ کے رہنماوٴں اور اراکین پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب کیا۔وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ کراچی کے حالات کو معمول پر لانا پہلی ترجیح ہے، اس کے سوا کوئی آپشن نہیں، کراچی ،لاہور موٹر وے کی تعمیر کا کام چند مہینوں میں شروع ہو گا۔ وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ ن سندھ کے رہنماوٴں اور ارکان پارلیمنٹ کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ وزیر اعظم نے کہاکہ کراچی، لاہور موٹروے کی تعمیر کا کام چند ما ہ میں شروع ہو گا جس سے روزگار کے لاکھوں مواقع پیدا ہوں گے۔ بعدازاں ایک اوراجلاس میں وزیراعظم نے جاری ترقیاتی منصوبوں کاجائزہ لیا۔ نوازشریف نے پی ڈبلیو ڈی اورڈی جی این ایل سی کوچکوال مندرہ اورچکوال سوہاوہ روڈ کی تعمیروتوسیع فوری طورپرشروع کرنے کی ہدایت کی۔