28 مئی 2014
وقت اشاعت: 21:31
پیمرا کے کچھ پرائیویٹ ارکان نے آج پھر اپنا اجلاس بلالیا
جیو نیوز - اسلام آباد…پیمرا کے کچھ پرائیویٹ ارکان نے آج پھر اپنا اجلاس بلالیا۔ ان ارکان نے جیو پر پابندی کے خودساختہ فیصلے پر عملدرآمد کے لیے تین رکنی کمیٹی بنا لی۔اگلا اجلاس 17جون کو بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے اکثریتی ارکان کی رائے ہے کہ عدالتی حکم نامے سے پہلے پیمرا اجلاس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔