تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 مئی 2014
وقت اشاعت: 21:41

یوم تکبیرپر پنجاب اسمبلی میں بال پوائنٹ سے کیک کاٹا گیا

جیو نیوز - لاہور…پنجاب اسمبلی کے احاطے میں ہوئی یوم تکبیر کی انوکھی تقریب، کیک کاٹنے کے لیے چھری بھی نہ ملی، بال پوائنٹ سے کاٹا گیا، پنجاب اسمبلی میں کوئی چمچہ بھی نظر نہ آیا، کیک ہاتھوں سے کھانا پڑا، کیک کاٹنے کی تقریبات تو آپ نے کئی دیکھی ہوں گی لیکن آج ہم آپ کو جس تقریب کا حال دکھانے جا رہے ہیں، وہ اپنی نوعیت کی انوکھی تقریب بن گئی۔ کیک چھری کے بجائے بال پوائنٹ سے کاٹا گیا۔ کھانے کیلئے ایک بھی چمچ موجود نہ تھا۔ پنجاب اسمبلی کے احاطے میں یوم تکبیر کی تقریب میں حکومتی خواتین ارکان کیک کاٹنے پہنچ گئیں،ہر ایک کی کوشش تھی کہ کیک وہی کاٹے، لیکن یہ کیا، نا کوئی چھری، نا چمچ کانٹا، کیک کاٹنے کیلئے بال پوائنٹ کی خدمات لینا پڑیں۔ خواتین پلیٹیں پکڑ کر اِ دھر اْدھر دیکھتی رہیں، چمچ نہ ملا تو ہاتھ سے ہی کیک پلیٹوں پر رکھااور مزے مزے سے کھایا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.