تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 مئی 2014
وقت اشاعت: 21:51

پنجاب اسمبلی:ق لیگ کے رکن کی بد دعائیں،ن لیگ کی خاتون رکن کاپی ٹی آئی رکن کو تھپڑ

جیو نیوز - لاہور…پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی عروج پر رہی۔مسلم لیگ ق کے رکن عامر سلطان چیمہ تو یہاں تک کہہ گئے کہ اللہ کرے اسمبلی ختم ہوجائے۔ مسلم لیگ ن کی خاتون رکن کو اپنے غصے پر قابو نہ رہا، تحریک انصاف کے ایم پی اے آصف محمود کو تھپڑ دے مارا۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو وقفہ سوالات میں مسلم لیگ ق کے عامر سطان چیمہ نے بھی کچھ سوالات کئے۔ جواب نہ ملا تو ہاتھ اٹھا کر ایوان کو ہی بددعائیں دینے لگے۔اسپیکر رانا محمد اقبال نے عامر سلطان چیمہ کو ٹوک دیا، کہا یہ رویہ درست نہیں۔ اپوزیشن لیڈر محمود الرشید کو وزیراعظم کے دورہٴ بھارت پر بات کرنے کا موقع نہ ملا تو اپوزیشن ارکان آپے سے باہر ہو گئے، ایوان کو مچھلی منڈی بنا ڈالا۔ حکومتی خواتین ارکان بھی خاموش نہ رہیں۔اسپیکر نے اجلاس ملتوی کیا تو اپوزیشن ارکان ایوان کے احاطے میں احتجاج کرنے لگے۔حکومتی خواتین نے جوابی نعرے لگائے۔اسی دوران ن لیگ کی سلمیٰ بٹ اور آصف محمود کے درمیان تلخ کلامی ہوئی اوربات جاپہنچی تھپڑ تک۔ اپوزیشن ارکان نے سلمیٰ بٹ کے خلاف قانونی کاروائی کرنے،ایوان میں داخلے پر پابندی اور رکنیت معطل کرنے کی درخواست جمع کروا دی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.