تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 مئی 2014
وقت اشاعت: 21:51

سپریم کورٹ کے حکم کی توہین،پیمرا جیو کی نشریات بحال کرانے میں ناکام

جیو نیوز - اسلام آباد…پیمرا کی جانب سے سپریم کورٹ کے حکم کی پھرخلاف ورزی کی گئی ہے ، ملک بھر میں جیو کی نشریات بدستور بند ہیں۔سینئر صحافی احمد نورانی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ کے پیر کے حکم کی واضح خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی ( پیمرا) نے پر اسرار وجوہ کی بِنا پر کوئی پیش رفت نہیں کی اور جیو و دیگر چینل کی نشریات بحال کرانے میں ناکام رہی، حالانکہ عدالت عظمیٰ واضح کر چکی ہے کہ چینلز کی ٹرانسمیشن کی بحالی میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ ڈالنے والے کے خلاف فوجداری کارروائی شروع کی جائے گی۔ سپریم کورٹ نے حکم دیا تھا کہ جیو کے تمام چینلز کو نہ صرف بحال کیا جائے بلکہ اْن کی پوزیشن کو بھی تبدیل یا بدلا نہ جائے۔ ماہرین قانون کا کہنا ہے کہ عدالتی حکم پر عمل نہ کرنا واضح توہین عدالت ہے، مگر اس کے باوجود پیمرا حکام نے اس سلسلے میں کوئی پیش رفت نہیں کی اور ملک میں جیو نیوز اور جیو کے دیگر چینلز اب بھی بند ہیں اور پیمرا حکام اس تمام معاملے اور عدالتی حکم سے لاتعلق ہیں۔ شہریوں کی جانب سے سپریم کورٹ کے پیر کے حکم کی اطلاع و معلومات دینے کے باوجود کیبل آپریٹروں نے مختلف شہروں میں جیو نیوز کی نشریات بحال کرنے سے انکار کر دیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.