تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 مئی 2014
وقت اشاعت: 22:1

فیصل آباد:چین کے تعاون سے بننے والے انڈسٹریل پارک کاسنگ بنیاد رکھ دیاگیا

جیو نیوز - فیصل آباد…فیصل آباد میں چین کے تعاون سے بننے والے انڈسٹریل پارک کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔چینی کمپنی دو ارب روپے کی سرمایہ کاری کر رہی ہے۔ شہباز شریف کہتے ہیں کہ کالی رات پچھلی حکومت کی داستان تھی، اگلے چار برسوں میں اندھیرے مٹ جائیں گے۔وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے فیصل آباد میں چین کے تعاون سے بننے والے انڈسڑیل پارک کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ چینی کمپنی اس منصوبے میں دو ارب روپے کی سرمایہ کاری کر رہی ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وہ کالی رات چلی گی جو پچھلی حکومت کی داستان تھی، اگلے چار سالوں میں اندھیرے ہمیشہ کے لیے مٹ جائیں گے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ پاک چین اکنامک کوریڈور موجودہ حکومت کی محنت کا نتیجہ ہے کہ چین پاکستان میں کوئلے، ہوا، شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے والے پلانٹ لگا رہا ہے جس سے پاکستان کی صنعتوں کو ملنے والی بجلی سے پیدوار میں اضافہ ہو گا اور روزگار کی فراوانی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد میں انڈسٹریل پارک میں دو ارب روپے کی سرمایہ کاری صنعتی ترقی کا خواب عملی تصویر کا روپ دھارے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.