28 مئی 2014
وقت اشاعت: 22:11
جیو پر عمران خان کا الزام ایک فی صد بھی درست نہیں، ایس ایم ظفر
جیو نیوز - لاہور…سابق وفاقی وزیر قانون ایس ایم ظفر کا کہنا ہے کہ عمران خان کی طرف سے جیونیوز پر انتخابی دھاندلی کاالزام ایک فیصد بھی درست نہیں اور اس الزام کی کوئی قانونی اورعدالتی حیثیت بھی نہیں۔سابق وفاقی وزیر قانون ایس ایم ظفر نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ عمران خان مڈٹرم الیکشن چاہتے ہیں، لیکن مڈٹرم ازخود نہیں ہوں گے، کسی ریفری کو کودنا پڑے گا۔