28 مئی 2014
وقت اشاعت: 22:51
سپریم کورٹ کے حکم کے بعد پانچ لوگ پیمرا اجلاس نہیں کرسکتے،انصار عباسی
جیو نیوز - اسلام آباد…دی نیوز کے ایڈیٹر انویسٹی گیشن انصار عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان میں عجیب تماشا چل رہا ہے ،سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد یہ پانچ لوگ پیمرا کا اجلاس نہیں کرسکتے ۔سینئر صحافی عمر چیمہ کا کہنا ہے کہ پیمیر کے پرائیویٹ ممبر نہ جانے کس کے اشاروں پر ناچ رہے ہیں ۔جیونیوز اسلام آباد کے بیوروچیف رانا جواد کا کہنا ہے کہ پیمرا کے اعلامیے کے بعد پرائیویٹ ممبران کے اجلاس کی قانونی حیثیت نہیں ہے۔