تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 مئی 2014
وقت اشاعت: 22:51

کراچی: لیاری میں چیل چوک پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 افراد ہلاک

جیو نیوز - کراچی…کراچی میں لیاری کے علاقے چیل چوک پر رینجرز سے مبینہ مقابلے میں 3ملزمان مارے گئے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق آج صبح رینجرز نے لیاری میں سرور بلوچ، ملا ناصر اوراستاد تاجو کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے۔ رینجرز کو دیکھتے ہی جرائم پیشہ عناصر نے فائرنگ کردی۔ رینجرز کی جوابی فائرنگ سے 3ملزمان زبیر، عارف پٹنی اور وحید ہلاک ہوگئے۔ ترجمان رینجرز نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.