تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 مئی 2014
وقت اشاعت: 23:51

آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے عمان کے فوجی سربراہ کی ملاقات

جیو نیوز - راولپنڈی…عمان رائل آرمی کے کمانڈر میجر جنرل مطر بن سلیم بن راشد ال بلوشی نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی اور دو طرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق جی ایچ کیو راول پنڈی میں ہو نے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور تربیت کے شعبے میں دفاعی تعلقات میں اضافے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ عمان رائل آرمی کے وفد کو پاک فوج کے آپریشنل اور تربیتی امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس سے قبل عمان رائل آرمی کے وفد کو جی ایچ کیو آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ عمان رائل آرمی کے میجر جنرل مطر بن سلیم بن راشد ال بلوشی نے یادگار شہدا پر پھول بھی چڑھائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.