تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2014
وقت اشاعت: 0:1

جیو کی غیر قانونی بندش پر عوامی حلقوں کا سخت رد عمل

جیو نیوز - سیالکوٹ…جیو ٹیلی وژن نیٹ ورک عوامی حلقوں کے ساتھ ساتھ سیاسی، سماجی اور کاروباری حلقوں میں بھی مقبول ہے۔کیبل پر اس کی نشریات نہ دکھائے جانے پر ان حلقوں کا سخت رد عمل سامنے آیا ہے۔سیالکوٹ میں کیبل پر جیو کی نشریات کی غیر قانونی بندش پر سیاسی اور کاروباری شخصیات ناراض ہیں۔ان کا مطالبہ ہے کہ جیو کے معاملے میں دہرا معیار ختم کیا جائے۔حیدرآباد میں جیو کی نشریات نہ دکھانے پر سول سوسائٹی اور سماجی شخصیات نے کیبل آپریٹرز پر کڑی تنقید کی ۔سوات میں بھی وکلاء سمیت مختلف حلقوں نے جیو کی بندش کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اسے فوری بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.